ملتان ( اے بی این نیوز )ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں سات سال قید کی سزا سنا دی۔ یہ مقدمہ الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جمشید دستی نے 2008 میں مدرسے کی بی اے ڈگری کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لیا، تاہم اس ڈگری کا ریکارڈ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پاس موجود نہیں۔
استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ جمشید دستی نے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے الیکشن لڑا اور کاغذاتِ نامزدگی کے ساتھ مدرسے کی ڈگریاں بھی منسلک کیں، لیکن ان ڈگریوں کا کوئی مستند ریکارڈ دستیاب نہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملزم نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی اور حقیقت چھپانے کی کوشش کی، اس لیے انہیں نااہل بھی قرار دیا جانا چاہیے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد جمشید دستی کو جعلی ڈگری ثابت ہونے پر سات برس قید کی سزا سنائی، جسے ملکی سیاست میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :توشہ خانہ ریفرنس ،عمران خان ، بشریٰ بی بی پیش،جا نئے تفصیلات