اہم خبریں

وزیراعظم لندن سے نیو یارک روانہ

لندن (  اے بی این نیوز      )وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے کے بعد لندن سے نیو یارک روانہ ہو گئے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ روانگی کے موقع پر لوٹن ایئرپورٹ پر برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر اور سفارتی عملے نے انہیں الوداع کیا۔

وزیراعظم جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں پاکستان کے اہم قومی اور علاقائی مؤقف کو اجاگر کریں گے اور موجودہ عالمی مسائل پر بھی روشنی ڈالیں گے۔ اجلاس کے دوران ان کی مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف موسمیاتی تبدیلی، فلسطین اور کشمیر کے مسائل کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل معیشت اور پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر بھی زور دیں گے۔
مزید پڑھیں :پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا لاکھوں ڈالرز مالیت کا برآمدی معاہدہ طے

متعلقہ خبریں