لاہور ( اے بی این نیوز )وزیرِاعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملتان میں سیلاب سے نقصانات کاسروے شروع۔ فوج اور سول ادارے مل کر سروے کرینگے۔ انسانی جانوں کے ضیاع۔ زخمیوں اور مکانوں کے نقصانات کی تفصیلات جمع کی جائیں گی۔ فصلوں اور مال مویشیوں کے نقصانات رپورٹ کا حصہ ہوں گے۔ جلالپوربھٹیاں میں سیلاب سے اجڑے درجنوں گھر وں کے متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارومددگار۔ خوفزدہ بچے بارش میں بھیگنے ۔ بزرگ اور خواتین ترپالوں تلے زندگی گزارنے پر مجبور۔ متاثرین کو محفوظ پناہ گاہوں کا مطالبہ
وزیراعلی پنجاب مریم نواز بہاولنگر پہنچ گئیں ۔ ٹیکنیکل کالج میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ ۔ ۔ متاثرین سے ملاقات ۔ وزیر اعلیٰ کو بہاولنگر میں سیلابی ریلے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ ساہیوال کا دور ہ بھی کریں گی جہاں وہ گرین الیکٹرک بسوں ۔ پنجاب ماڈل ایگری مال ۔ ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کریں گی۔ قائد اعظم سٹیڈیم میں وزیر اعلی ٰ پنجاب ن لیگ کے کارکنوں سے خطاب بھی کرینگی
مزید پڑھیں :پاکستان کا افغانستان سے درآمدات میں اضافہ،برآمدات میں کمی
