اہم خبریں

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، سات بھارتی سپانسرڈ فتنہ خوارج واصل جہنم

ڈیرہ اسماعیل خان( اے بی این نیوز     ) سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک اہم آپریشن کیا جس میں سات بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ آئی ایس پی آر نے زور دیا کہ افغان حکومت کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینی چاہیے۔ پاکستان کو توقع ہے کہ افغان حکومت اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے نبھائے گی۔

مزید پڑھیں :سیزفائر ہوچکا،ہم برابری کی بنیاد پر مسائل کا حل چاہتے ہیں،وزیراعظم

متعلقہ خبریں