اہم خبریں

مون سون روانہ، موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان،جا نئے تفصیلی رپورٹ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)محکمۂ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ مون سون کا سیزن ملک کے زیادہ تر حصوں سے ختم ہو چکا ہے اور اب اگلے دنوں میں کسی بڑے موسم کی پیش گوئی نہیں کی گئی۔ محکمہ کے مطابق پنجاب اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جس سے بحالی کے کاموں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تصدیق کی کہ آج سے باضابطہ طور پر مون سون کا اختتام ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کا سلسلہ تھم جانے کے بعد اب حکومت اور اداروں کی توجہ متاثرہ علاقوں کی بحالی اور متاثرین کی مدد پر مرکوز ہونی چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے بالائی حصوں میں رات کے اوقات میں موسم معتدل رہے گا جبکہ دن کے وقت میدانی علاقے خاص طور پر پنجاب اور سندھ میں گرمی کا زور بڑھنے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق اکتوبر کے وسط تک ملک کے بیشتر حصے خشک موسم کے زیرِ اثر رہیں گے۔

مزید پڑھیں :بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

متعلقہ خبریں