اہم خبریں

افغانستان کا ٹرمپ کو منہ توڑ جواب

کابل ( اے بی این نیوز) کابل سے جاری بیان میں افغان حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر امریکی افواج کی واپسی کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ یہ رد عمل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے لندن میں برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ چین کے صدر شی جن پنگ سے بات چیت جاری ہے

اور بگرام ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔افغان وزارت خارجہ نے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کی دوبارہ موجودگی کسی طور قابل عمل نہیں۔ وزارت کے مطابق افغان عوام اور حکومت نے طویل جدوجہد کے بعد اپنی سرزمین پر غیر ملکی افواج کا انخلا ممکن بنایا۔ اس لیے کسی بھی ملک کو دوبارہ مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں :پاکستانی شہریوں کا حساس ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہو نے کا انکشاف،جا نئے کہیں آپ کا نام تو شامل نہیں

متعلقہ خبریں