اہم خبریں

بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

راولپنڈی( اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کی 4 رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور ایک گھنٹے کے انتظار کے بعد طبی معائنہ کیے بغیر ہی واپس چلی گئی۔

اے بی این کے مطابق پمز اسپتال کی 4 رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی تاہم بشریٰ بی بی نے پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم کا طبی معائنہ کرانے سے انکار کردیا۔

اڈیالہ جیل میں ایک گھنٹے کے انتظار کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم روانہ ہوگئی۔

پمز ہسپتال کی میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ راشد شامل تھیں۔

بشریٰ بی بی کے انکار پر میڈیکل ٹیم شام 7 بجے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچی اور 8 بجکر 15 منٹ پر اسلام آباد روانہ ہوگئی۔

مزید پڑھیں‌:ایکسائز نمبر پلیٹ اور اسمارٹ کارڈز کی ڈیلیوری فیس کا اعلان

متعلقہ خبریں