اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی آڈیو لیک پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مرشد کو گھر لائے تھے کہ وزیراعظم بننا تھا،وزیر اعظم بن کر فارغ بھی ہوگئے لگتا ہے،مرشد اب پکا فارغ کروانے کے جنتر منتر کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویسے جوڑی پرفیکٹ ہے،رل کے کھیڈدے نے۔