اسلام آباد( اے بی این نیوز)پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے جس کے لیے نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کرتے ہوئے نیا نوٹم جاری کیا ہے۔
پاکستان نے رواں سال 23 اپریل سے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔
مزید پڑھیں:ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، تیل و گیس کے ذخائر کی پیداوار اٹک سے شروع