راولپنڈی ( اے بی این نیوز )راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران ایک اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔ عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ اس موقع پر عدالت نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو صرف ویڈیو لنک کے ذریعے ہی پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :پاکستان ، سعودی عرب معاہدہ ، ملک بھر کی مساجد میں یومِ تشکر منایا گیا