اہم خبریں

تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان،جا نئے کتنے دن سکول بند رہیں گے

سرگودھا(   اے بی این نیوز     )سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوٹ مومن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکولوں کی تعطیلات میں مزید 3 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

متاثرہ علاقوں میں تمام تعلیمی ادارے 20 ستمبر تک بند رہیں گے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فیصلہ فلڈ ایمرجنسی اور بحالی کے کاموں کی روشنی میں کیا جائے گا۔

اس سے قبل شیخوپورہ میں معروف صوفی شاعر سید وارث شاہ کے 228ویں عرس کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے 24 ستمبر کو مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ڈی سی شیخوپورہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عظیم صوفی شاعر سید وارث شاہ کے عرس کے موقع پر 24 ستمبر کو شیخوپورہ میں مقامی تعطیل ہوگی۔

ضلع بھر کے سرکاری و نیم سرکاری دفاتر 24 ستمبر بروز بدھ کو بند رہیں گے۔
مزید پڑھیں :جدید ترین کینسر علاج کا آغا،مریض کواب کنوینشنل سرجری، کیموتھراپی یا ریڈیو تھراپی کی سختیوں سے گزرنا نہیں پڑے گا،مریم نواز

متعلقہ خبریں