اہم خبریں

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین ابھی تک تنخواہوں اور سیپیریشن سکیم کے معاوضے سے محروم

اسلام آباد (اے بی این نیوز         )یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین ابھی تک تنخواہوں اور سیپیریشن سکیم کے معاوضے سے محروم۔ ماہ اپریل، جولائی، اگست کی تنخواہیں ابھی تک ادا نہیں کی جا سکیں، ذرائع کے مطابق

11 ہزار سے زائد ملازمین کو تنخواہوں اور پیکج کے بغیر ہی نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔ ملازمین در بدر، تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین سخت مالی مشکلات کا شکار ۔ حکومت نے 31 جولائی سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام آپریشنز بند کر دئے تھے۔

اور ملازمین کو ادائیگی کے لیے 30 ارب سے زائد رقم کی منظوری دی گئی تھی۔ لیکن تاحال فنانس منسٹری سے پیسے ٹرانسفر نہ ہوسکے۔ 31 اگست کو یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔ یکم ستمبر کو 7000 سے زائد ملازمین کو بغیر کسی معاوضے کے نوکریوں سے فارغ کیا گیا۔

4000 ملازمین کو پہلے ہی فارغ کیا گیا تھا اب صرف 822 ملازمین ہی کام کر رہے ہیں۔ ملازمین نے مطالبہ کیا کہ پیکج کی رقم بھی فوری طور پر ریلیز کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ تنخواہیں اور پیکج کی ادائیگی نہ ہوئی تو عدالتوں سے رجوع کرینگے۔

اپنے حقوق کیلئے ہر فورم پر جائینگے۔ اپنے قانونی اور آئینی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔

مزید پڑھیں :ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے

متعلقہ خبریں