اہم خبریں

آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے قومی ٹیم سےمعذرت کرلی

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انکشاف کیا ہے کہ آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے قومی ٹیم سے باقاعدہ معذرت کرلی ہے۔ یہ معافی اس واقعے کے بعد سامنے آئی ہے جب 14 ستمبر کو پاک بھارت میچ کے دوران کپتانوں کو مصافحے سے روک دیا گیا تھا،
جس پر پاکستان کی جانب سے شدید ردعمل آیا تھا۔پی سی بی کے مطابق اینڈی پائی کرافٹ نے اس معاملے کو ایک “غلط فہمی” قرار دیا اور کہا کہ ان کا مقصد کسی بھی ٹیم یا کھلاڑی کی دل آزاری نہیں تھا۔ انہوں نے کپتانوں کو مصافحے سے روکنے کے فیصلے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض مس کمیونیکیشن تھا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے پاکستانی ٹیم کے مورال پر منفی اثر پڑا،

اسی لیے بورڈ نے معاملے کو نظر انداز کرنے کے بجائے آئی سی سی میں باضابطہ شکایت درج کرائی۔ آئی سی سی نے بھی اس پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے حوالے سے انکوائری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انڈیا پاکستان میچ میں پیش آنے والا یہ تنازع غیر ضروری تھا، تاہم اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت اور وضاحت کے بعد صورتحال کسی حد تک بہتر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں :پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں