اہم خبریں

پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری،جا نئے کیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) ڈی جی پاسپورٹ نے پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے والے شہریوں کی بڑی مشکل کم کردی جس سے پاسپورٹ کے معاملات بہتر ہوں گے اور شہریوں کو سہولت ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ شہریوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ شہریوں کو بہتر اور بروقت سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈی جی پاسپورٹ نے پنجاب کے تمام زونز کا نیا انتظامی ڈویژن بنا دیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ پاسپورٹ نے وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب کے تحت پنجاب میں 4 سب زونز بنائے ہیں۔
وسطی پنجاب میں آر پی او لاہور اور آر پی او گوجرانوالہ کو نئے سب زونز کا درجہ دے دیا گیا ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں آر پی او ملتان اور آر پی او بہاولپور کو سب زون بنا دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد پاسپورٹ کے اجراء کو مزید بہتر بنانا اور شہریوں کو بروقت خدمات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے سب زونز کے قیام سے صوبے بھر میں پاسپورٹ کے معاملات میں بہتری آئے گی اور شہریوں کو سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پاسپورٹ کے بروقت اجراء کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ واضح رہے کہ پاکستانی پاسپورٹ ریاست پاکستان کے شہریوں کو بین الاقوامی سفر کے لیے جاری کیے جاتے ہیں۔ یہ دستاویز آپ کی شناخت اور پاکستانی شہریت کی تصدیق کرتی ہے اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ، وزارت داخلہ کی ایک شاخ، پاسپورٹ جاری کرنے کا ذمہ دار ہے۔

مزید پڑھیں :ٹرمپ کا مودی کو فون،جا نئے کیا کہا

متعلقہ خبریں