اہم خبریں

عمران خان کی ہدایات ہوا میں،نئی سیاسی مشکل پیدا،پارٹی قیادت تضادات کا شکار

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی اندرونی صفوں میں ایک اور بڑی سیاسی کھچاؤ سامنے آگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کے حوالے سے پارٹی قیادت کی پالیسی تضادات کا شکار ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت نے محمود خان اچکزئی کو آگے بڑھا کر بانی چیئرمین کو سیاسی طور پر ایک مشکل پوزیشن میں ڈال دیا، تاہم قائد حزب اختلاف کے تقرر کے معاملے پر بانی چیئرمین کی واضح ہدایات پر بھی عملدرآمد میں تاخیر کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کا موقف ہے کہ عدالتی اسٹے آرڈر کی موجودگی میں محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو باضابطہ طور پر نامزد کرنا فی الحال موزوں نہیں ہوگا۔ اسی رویے کے باعث اپوزیشن اتحاد کے اندر دراڑیں پڑنے لگی ہیں اور پارلیمان میں اپوزیشن کا اثر کمزور دکھائی دے رہا ہے۔

قریبی ذرائع کے مطابق اگر پی ٹی آئی نے رابطوں میں مزید تاخیر کی تو امکان ہے کہ محمود خان اچکزئی خود بھی اپوزیشن لیڈر بننے سے انکار کر دیں۔ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فی الحال محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس پی ٹی آئی کے طرزِ عمل کا بغور جائزہ لے رہے ہیں جبکہ اچکزئی نے وقتی طور پر خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں :پنجاب اس وقت اپنی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے،مریم نواز

متعلقہ خبریں