کراچی (اے بی این نیوز) عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات کے بعد مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ منگل کے روز فی تولہ سونا 2400 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر آگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2058 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے مقرر کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 24 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی اونس ریٹ 3668 ڈالر پر آ گیا۔ ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر اور عالمی معیشت کے اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں :بلوچستان،محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم،بحران شدت اختیار کرگیا