اہم خبریں

ایشیا کپ،تنازع حل،پاکستان کی فتح ، مطالبہ تسلیم

دبئی (اے بی این نیوز) ایشیا کپ کے دوران پیدا ہونے والا تنازع بالآخر حل کر لیا گیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا کر ان کی جگہ رچی رچرڈ سن کو پاکستان اور یو اے ای کے میچ کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے، جس میں بورڈ حکام نے واضح کیا کہ ٹیم کے خدشات اور اعتراضات کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ اجلاس کے بعد ایشیا کپ کے انعقاد سے متعلقہ معاملات بھی زیر غور آئے، تاہم میچ ریفری کی تبدیلی نے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مطمئن کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کل شیڈول کے مطابق یو اے ای کے خلاف میدان میں اترے گا اور میچ رچی رچرڈ سن کی نگرانی میں کھیلا جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد ایشیا کپ کے دوران پاکستان کے خدشات دور ہو گئے ہیں اور ٹورنامنٹ کے معاملات مزید واضح ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں :آزاد کشمیر میں ریاستی رٹ کو چیلنج نہیں ہونے دیں گے،وزیراعظم چوہدری انوار الحق

متعلقہ خبریں