اہم خبریں

سوشل میڈیا ہماری آنکھیں، زبان اور کان کی حیثیت رکھتا ہے، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا عوامی آگاہی کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکا ہے اور اب یہ ہماری آنکھیں، زبان اور کان کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے پی ٹی آئی کی کانفرنس کا پیغام ہر بچے تک پہنچایا، تاہم بدقسمتی سے کچھ لوگ اس پلیٹ فارم کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے عناصر قابلِ مذمت ہیں اور ایسے لوگ تحریک انصاف کا چہرہ خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کئی افراد پیسے لے کر کردار کشی کی مہمات چلاتے ہیں، مگر پی ٹی آئی ان تمام اکاؤنٹس سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے جو گندی زبان استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اخلاق سے گری ہوئی زبان بولنے والے پارٹی کے نمائندے نہیں ہیں اور یہ عناصر چند سو فالوورز سے آگے بڑھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام بھی ایسے بدزبان اکاؤنٹس سے تنگ آ چکے ہیں۔وہ پروگرام تجزیہ میں گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ

پی ٹی آئی ہمیشہ اخلاقیات پر یقین رکھتی ہے، غلاظت پر نہیں۔ سیاسی اختلاف اپنی جگہ ہے لیکن شائستگی کو برقرار رکھنا لازمی ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ تحریک انصاف کو ایسی طاقت نہیں چاہیے جو گندگی پھیلائے، بلکہ ہمیں ایسی سیاست چاہیے جو اخلاق، شفافیت اور آگاہی پر مبنی ہو۔

مزید پڑھیں :جعل سازوں سے ہو شیار، 11 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری

متعلقہ خبریں