اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزارتِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ زائرین کو جعل سازی اور دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے 11 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جو اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے قابلِ عمل ہے۔ یہ فہرست وزارت کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے۔ترجمان وزارت کے مطابق عمرہ زائرین کو بکنگ سے پہلے لازمی طور پر کمپنی کی تصدیق کرنی چاہیے۔
اس کے ساتھ ساتھ وزارت نے چند اہم ہدایات بھی جاری کی ہیں:ادائیگی صرف بینک کے ذریعے کمپنی کے اکاؤنٹ میں کی جائے۔ہر زائر کو ادائیگی کی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کرنی ہوگی۔صرف وہی پیکج بُک کیا جائے جس میں ویزہ، فضائی ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش شامل ہو۔وزارت نے عمرہ زائرین کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر مصدقہ کمپنی یا ایجنٹ سے رابطہ نہ کریں تاکہ ان کا پیسہ اور عبادت دونوں محفوظ رہ سکیں۔
مزید پڑھیں :یمن پر حملہ