کراچی (اے بی این نیوز) ’’پیچھے تو دیکھو پیچھے‘‘ سے شہرت پانے والے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کی آخری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ یہ ویڈیو صرف 7 دن قبل احمد شاہ کے آفیشل اکاؤنٹس سے شیئر کی گئی تھی۔
ویڈیو میں احمد اور عمر اپنے کزن کے ساتھ اسکول سے واپسی پر یونیفارم میں نظر آ رہے ہیں، جب کہ یہ لمحہ دونوں بھائیوں کے چچا نے کیمرے میں محفوظ کیا تھا۔
ویڈیو کے دوران عمر نے اپنے چاچو سے اسکول کے لیے نیا بیگ دلانے کی فرمائش کی، جبکہ احمد نے کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے گرین کلر کا اسپورٹس یونیفارم مانگا۔
سوشل میڈیا صارفین بھائیوں کی یہ قیمتی یاد بڑے دکھ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :اسٹریٹجک ریکننگ، ڈیٹرنس اور ایسکلیشن پر نظریات (پوسٹ پہلگام ، مئی 2025)کی رونمائی