کوئٹہ (اے بی این نیوز) بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ای۔فائلنگ سسٹم متعارف کرایا گیا۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کا افتتاح کیا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ
ای۔فائلنگ نظام شفافیت اور اچھی حکمرانی کی جانب اہم قدم ہے۔
نیا نظام عوام کو منصوبوں کی پیش رفت تک رسائی دے گا۔
افسران کو بروقت اور درست فیصلوں میں مدد ملے گی۔
شہری موبائل یا لیپ ٹاپ پر منصوبوں کی تفصیل دیکھ سکیں گے۔
ای۔فائلنگ سے سرکاری نظام میں انڈر ٹیبل طریقے کا خاتمہ ہوگا۔
یہ نظام شفاف حکمرانی اور وسائل کے مؤثر استعمال کی ضمانت ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تمام سیکرٹریز کو اپنے محکموں میں ای۔فائلنگ نافذ کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں :مفت پیشہ ورانہ تربیتی کورس،جا نئے کون اہل ہے،کیسے اپلائی کیا جا ئے،کون کون سے کورسز کرا ئے جائیں گے