اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی رہنماؤں کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ
سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کی پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑی؟
سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ، اتحادی سمجھ کر برداشت کر رہے ہیں۔
اتحادی ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ جعلی فلسفے سنیں۔
اپنے دکھ اور تھیوریاں بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو سنا ئیں۔
پنجاب تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔
مریم نواز اور انتظامیہ دن رات ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی مدد اپنے وسائل سے کر رہی ہے۔
سندھ میں جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، پھر بھی وفاق سے امداد مانگی جا رہی ہے۔
مریم نواز نے وفاق یا کسی تنظیم سے مدد کی طرف نہیں دیکھا۔
پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کی فکر کرے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کرے۔
2022کے سیلاب متاثرین آج بھی سندھ میں امداد کے منتظر ہیں۔
مزید پڑھیں :ہم صرف عمران خان کی پالیسی فالو کرتے ہیں، علی امین گنڈاپور
