اسلام آباد (اے بی این نیوز )پی ٹی آئی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ عملی جامہ پہنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹرز نے اپنے استعفے پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کے حوالے کر دیے ہیں۔ علی ظفر استعفے جمع کروانے کے لیے چیئرمین سینیٹ کے دفتر پہنچ گئے۔
اس موقع پر علی ظفر نے بتایا کہ ان کے پاس اب تک تقریباً تمام ارکان کے استعفے جمع ہو چکے ہیں۔ آج 17 استعفے جمع کروائے جا رہے ہیں جبکہ باقی کل تک جمع کرا دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کی ہدایت پر تمام ارکان نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے اور یہ اقدام پارٹی کے اجتماعی فیصلے کے تحت کیا گیا ہے۔
سیاسی حلقوں میں پی ٹی آئی کے اس فیصلے کو پارلیمانی نظام کے خلاف ایک بڑا دباؤ قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :راولپنڈی بھر میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا اعلان کر دیا گیا،جا نئے کب ہو نگے