اہم خبریں

بھارت کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب، جنیوا میں خفیہ کیبل منظرِ عام پر

اسلام آباد (رضوان عباسی ) بھارت کا پاکستان مخالف بڑا پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ جنیوا میں بھارتی مستقل مشن کی ایک خفیہ کیبل منظرِ عام پر آئی ہے جس میں آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے اور اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کونسل (UNHRC) کے اجلاس کے دوران پاکستان مخالف مہم چلانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات ستمبر 2023 میں بھارتی مشن جنیوا میں ہوئی، جس میں برطانیہ میں قائم کشمیری تنظیم کے رہنماؤں کو خصوصی ہدایات دی گئیں۔ خفیہ دستاویز کے مطابق انہیں کہا گیا کہ آزاد کشمیر میں عوامی مسائل کے نام پر احتجاج اور جلسے جلوس منظم کریں اور بجلی کے بلوں جیسے مسائل کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جائے۔

کیبل کے مطابق جنیوا میں UNHRC اجلاس کے موقع پر پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا پلان تیار کیا گیا تھا۔ اس میں احتجاجی مظاہروں کی تصویریں اور ویڈیوز جمع کر کے عالمی سطح پر پیش کرنے کی ہدایت بھی شامل تھی۔ مزید یہ کہ سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف مہم چلانے کے لیے ایک مربوط حکمتِ عملی بنانے کا بھی ذکر کیا گیا۔خفیہ کیبل میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی فنڈز کا بڑا حصہ حالیہ مہینوں میں یورپ میں پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) کی سرگرمیوں پر خرچ کیا گیا۔ ساتھ ہی بلوچ اور پشتون عناصر کو بھی جنیوا اجلاس کے دوران سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی

تاکہ پاکستان مخالف بیانیہ مضبوط کیا جا سکے۔دستاویز میں یہ بھی درج ہے کہ تمام سرگرمیوں کو “کمیونٹی ویلفیئر” اور “عوامی کمیٹیوں” کے نام پر چھپایا جائے تاکہ اصل مقصد ظاہر نہ ہو۔ مزید یہ کہ بھارتی منصوبے کے تحت میڈیا کوریج، این جی اوز کی تائید اور تصویری شواہد اکٹھے کر کے پاکستان کے خلاف استعمال کیے جائیں۔ماہرین کے مطابق یہ انکشاف اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت مسلسل پاکستان اور آزاد کشمیر کے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم چلا رہا ہے اور عالمی فورمز کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں :ای ٹیکسی سکیم آگئی،جا نئے اپلائی کرنے کا طریقہ،کس تاریخ تک درخواست دی جا سکتی ہے

متعلقہ خبریں