اہم خبریں

ای ٹیکسی سکیم آگئی،جا نئے اپلائی کرنے کا طریقہ،کس تاریخ تک درخواست دی جا سکتی ہے

لاہور( اے بی این نیوز     )صوبہ پنجاب کے بے روزگار یا مالی طور پر کمزور لوگوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ اب پنجاب میں مریم نواز کی حکومت نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور جدید سفری سہولیات کے فروغ کے لیے ای ٹیکسی سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس قدم سے نہ صرف آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

الیکٹرک گاڑیاں بلاسود اقساط پر دستیاب ہوں گی۔پہلے مرحلے میں 1100 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی اور انہیں آسان شرائط پر فراہم کیا جائے گا۔اس اسکیم میں بلاسود (بلا سود) قسطیں عام لوگوں کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔

منصوبے میں چارجنگ سٹیشنز لگانے پر بھی کام کیا جا رہا ہے تاکہ گاڑیوں کے استعمال میں آسانی ہو۔یہ پروجیکٹ محکمہ ٹرانسپورٹ کی نگرانی میں ہوگا اور جلد ہی اسے اشتہارات کے ذریعے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔قریب ترین محکمہ ٹرانسپورٹ کے دفتر یا سرکاری ویب سائٹ سے معلومات حاصل کریں۔

یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں لاہور سے پائلٹ فیز کے طور پر شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد شہری ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اس اسکیم کے تحت 1000 ٹیکسیاں فلیٹ مالکان کو دی جائیں گی جنہیں کم از کم 10 گاڑیوں کے ساتھ رجسٹر ہونا ہوگا۔ یہ تمام ٹیکسیاں ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کمپنیوں کے ذریعے چلائی جائیں گی۔ اسی طرح 100 ٹیکسیاں انفرادی ڈرائیورز کو فراہم کی جائیں گی جن میں سے 70 مردوں جبکہ 30 خواتین کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت نے اس پائلٹ منصوبے کے لیے 3.5 ارب روپے کی سبسڈی رکھی ہے۔ یہ ماحول دوست اقدام نہ صرف ڈرائیورز کو بااختیار بنائے گا بلکہ فضائی آلودگی میں کمی اور جدید طرزِ ٹرانسپورٹ کے فروغ کا ذریعہ بھی بنے گا۔

درخواست دینے کی آخری تاریخ 5 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ شہری آن لائن پورٹل e-taxi.punjab.gov.pk کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

درخواست کے لیے قومی شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور پنجاب میں رہائش کا ثبوت لازمی قرار دیا گیا ہے۔ فلیٹ مالکان کو کمپنی کی تفصیلات اور ایس ای سی پی یا این ٹی این رجسٹریشن دینا ہوگی۔ آن لائن پورٹل پر اکاؤنٹ بنا کر فارم بھرنے کے بعد امیدوار یہ بھی منتخب کر سکیں گے کہ وہ انفرادی ڈرائیور کے طور پر اپلائی کر رہے ہیں یا فلیٹ اونر کے طور پر۔ قسطوں کا پلان اور ادائیگی کا شیڈول چیک کرنے کے بعد فارم جمع کیا جا سکتا ہے۔

اہلیت کی جانچ کے بعد کامیاب امیدواروں کو آفر لیٹر جاری کیا جائے گا جس میں گاڑی کی فراہمی اور ٹریننگ کی تفصیلات شامل ہوں گی۔ درخواست دہندگان کی کم از کم عمر 21 سال جبکہ قرض کی تکمیل کے وقت زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 60 سال رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :نواز شریف نے عمران خان کےخلاف لندن پلان بی کے تحت پرواز بھری ہے،بیرسٹر سیف

متعلقہ خبریں