کراچی (اے بی این نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پالیسی ڈسکاؤنٹ ریٹ 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ گورنر اسٹیٹ بینک کی زیرصدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنا اور مہنگائی کے دباؤ کو قابو میں رکھنے کے ساتھ ساتھ معیشت میں اعتماد قائم رکھنا ہے۔بینکاری اور بزنس کمیونٹی اس اعلان کو قریب سے دیکھ رہی ہے کیونکہ ڈسکاؤنٹ ریٹ کا براہ راست اثر سرمایہ کاری، قرضوں اور صنعتی سرگرمیوں پر پڑتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پالیسی ریٹ کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ مارکیٹ کو ایک واضح پیغام دیتا ہے کہ اسٹیٹ بینک موجودہ معاشی حالات میں استحکام کو ترجیح دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں :میچ ریفری کو نہ ہٹایا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے باقی میچز نہیں کھیلے گا