اہم خبریں

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان کی امدادی سرگرمیاں

قصور ( اے بی این نیوز    )قصور کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان کی سرگرمیوں نے متاثرہ خاندانوں کے دل جیت لیے۔ تنظیم کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت نے ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ دیہات کا دورہ کیا اور کشتیوں کے ذریعے وہاں پہنچ کر لوگوں کو ریلیف فراہم کیا۔ تتارہ کامل، راجووال، رتنے والا اور دیگر علاقوں میں سیلاب نے زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، ایسے میں متاثرین کو پکا پکایا کھانا، خشک راشن، کپڑے اور ضروری اشیاء فراہم کی گئیں۔

اس وفد کی قیادت صاحبزادہ قیم الہٰی ظہیر کے ساتھ پروفیسر حافظ محمد کوثر زمان، مولانا ضیاء اللہ سلیم، ڈاکٹر حافظ ابوبکر عثمان، ڈاکٹر صلاح الدین، چوہدری نعیم صدیق بھٹہ اور مقامی کارکنان کر رہے تھے جنہوں نے گھر گھر جا کر متاثرین کی داد رسی کی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس سے قبل کسی بھی ادارے یا تنظیم کی امداد یہاں نہیں پہنچی تھی اور قرآن و سنہ موومنٹ پہلی جماعت ہے جو ان کی مدد کے لیے سامنے آئی ہے۔

قیادت نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے دوران دکھ درد بانٹے اور یقین دہانی کرائی کہ جماعت اپنے کارکنان کے ذریعے ریلیف سرگرمیوں کو ہر ممکن حد تک جاری رکھے گی تاکہ کوئی بھی خاندان تنہا نہ رہے۔ تنظیم کے ترجمان نے اس موقع پر کہا کہ ملک کے ہر ضلع میں خدمتِ انسانیت کا یہ سلسلہ اسی جذبے سے جاری ہے اور کارکنان متاثرین کی بحالی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

مزید پڑھیں :میچ ریفری کو نہ ہٹایا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے باقی میچز نہیں کھیلے گا

متعلقہ خبریں