اہم خبریں

سابق صوبائی وزیربیٹوں سمیت گرفتار ،وجہ سامنے آگئی،آپ بھی جا نئے

کوئٹہ ( اے بی این نیوز   ) سابق صوبائی وزیر مولوی سرور موسیٰ خیل کو اُن کے دو بیٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ گرفتاری سینئر سرکاری افسر کو مبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں عمل میں لائی گئی ہے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات، لعل جان جعفر نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مولوی سرور موسیٰ خیل نے ان کے دفتر میں داخل ہو کر نہ صرف ان کے ساتھ بدتمیزی کی بلکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ ایف آئی آر میں الزام ہے کہ سابق وزیر نے نازیبا زبان استعمال کی اور دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، جو کہ سرکاری امور میں مداخلت کے زمرے میں آتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی روشنی میں تینوں افراد کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر ملزمان کو مقامی تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ تفتیش کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ آیا یہ واقعہ کسی ذاتی تنازعے کا شاخسانہ ہے یا اس کے پیچھے کوئی سیاسی محرکات بھی کارفرما ہیں۔
ادھر حکومتی سطح پر تاحال اس گرفتاری پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، لیکن ذرائع کے مطابق سیکریٹری لعل جان جعفر کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے، اور اس معاملے کو حساس قرار دے کر اعلیٰ حکام نے بھی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید پڑھیں :جھوٹی خبریں کیوں پھیلائیں،ٹک ٹاکر کے خلاف عدالت کا بڑا فیصلہ ، کتنی سزا ہو ئی ،جا نئےتفصیلات

متعلقہ خبریں