اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تباہی کے بعد امریکا نے فوری ردعمل دیتے ہوئے امدادی سامان پاکستان روانہ کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ امداد پاکستان کی حکومت کی درخواست پر بھیجی گئی ہے، جس کا مقصد سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک، پناہ گاہیں اور دیگر ہنگامی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
نیٹلی بیکر نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع اور گھروں کی بربادی کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے، لیکن امداد کے ذریعے ہم اس دکھ کو بانٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ امدادی پیکج میں فوری ضرورت کی اشیاء جیسے خیمے، کمبل، صاف پانی، طبی کٹس اور غذائی اجناس شامل ہیں، جو پاکستان کے ان علاقوں میں بھیجی جائیں گی جہاں حالات سب سے زیادہ تشویشناک ہیں۔
مزید پڑھیں :جھوٹی خبریں کیوں پھیلائیں،ٹک ٹاکر کے خلاف عدالت کا بڑا فیصلہ ، کتنی سزا ہو ئی ،جا نئےتفصیلات