اہم خبریں

پاکستان کے شاہینوں کا خوف،بھارت کی ہار بنی مقدر،ہندو پوجا پاٹ پر اتر آئے،شکست بھارتیوں کے چہرے پر واضح

ممبئی ( اے بی این نیوز   )ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا اور جذباتی ٹاکرا آج ہونے جا رہا ہے، جہاں پاکستان اور بھارت دبئی کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گے، لیکن میدان سے پہلے ہی جنگ گنگا کے کنارے شروع ہو چکی ہے۔ بھارت میں اس میچ کو محض ایک کھیل نہیں بلکہ عقیدے اور قوم پرستی کی جنگ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کا ثبوت وارانسی کے راجندر پرساد گھاٹ پر ہونے والی وہ خصوصی پوجا ہے جہاں بھارتی شائقین نے ٹیم انڈیا کی کامیابی کے لیے دیوی دیوتاؤں سے دعائیں مانگیں۔

دریائے گنگا کے کنارے “ہر ہر مہادیو” اور “بھارت ماتا کی جے” کے نعرے گونجتے رہے، آرتی کے دیے جلائے گئے، ہنومان کی مورتیوں کے سامنے جھک کر فتح کی منتیں مانگی گئیں، اور شائقین بھارتی ٹیم کی تصاویر اور قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے دعا کرتے دکھائی دیے۔ ان روحانی مناظر کے پیچھے چھپا خوف واضح تھا—خوف اس تاریخی حریف کا جس کا سامنا بھارت آج ایشیا کپ میں کر رہا ہے: پاکستان۔

یہ عبادات صرف عقیدت کا اظہار نہیں بلکہ ایک خاموش اعتراف ہے کہ پاکستان سے شکست کا خوف بھارت میں کتنا گہرا بیٹھ چکا ہے۔ بھارت کی پرفارمنس پر بھروسہ کرنے کے بجائے شائقین نے آسمانی مدد کو آواز دی ہے، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ گراؤنڈ میں پاکستان کا سامنا آسان نہیں ہونے والا۔

 

مزید پڑھیں :صرف 6 ماہ حکومت میں رہیں گے،وزیر اعظم کا دو ٹوک اعلان

متعلقہ خبریں