اہم خبریں

ہیڈ منی، 4 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد،جا نئے اس میں کتنے سر شامل ہیں

پشاور ( اے بی این نیوز   ) خیبر پختونخوا میں مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمتوں سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں،

جو صوبے میں جاری انسداد دہشت گردی کی مہم میں ایک بڑا قدم قرار دی جا رہی ہیں۔ سنٹرل پولیس آفس (CPO) کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (CTD) خیبر پختونخوا نے ایک ہزار 351 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی ہے، جن کی مجموعی مالیت 4 ارب 15 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق پشاور ریجن ایک بار پھر دہشتگردی کی فہرست میں سرفہرست ہے، جہاں 185 دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔

شمالی وزیرستان میں 129، بنوں میں 117، اور ڈی آئی خان میں 111 دہشتگرد ایسے ہیں جن کے سروں پر بھاری انعامات رکھے گئے ہیں۔ اسی طرح خیبر میں 72، کوہاٹ میں 65، جبکہ اپر اور لوئر دیر اور لکی مروت میں بالترتیب 55، 55 دہشتگردوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

سی پی او ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مطلوب دہشتگردوں میں سے 676 افراد کا شناختی کارڈ ڈیٹا بھی نادرا کے ریکارڈ میں موجود ہے، جس کے ذریعے ان کی شناخت اور گرفتاری کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔ اس ڈیٹا سے قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں :غیر ملکی گریجویٹس کے لیےپی ایم اینڈ ڈی سی نے نئے احکامات جاری،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں