اہم خبریں

شاہد آفریدی بیٹی کے نکاح پر جذباتی ہوگئے ،دونوں کی تصویر شیئر کردی

کراچی(نیوز ڈیسک)سابق کرکٹرشاہد آفریدی نے شاہین آفریدی اور اپنی بیٹی انشاء آفریدی کے نکاح کی تصویر خوبصورت پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا پر شئیر کردی ۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے بیٹی اور داماد کے نکاح کی تصویر جاری کی اور ساتھ ہی ان کے لیے خوبصورت پیغام بھی ٹوئٹر پر لکھا کہ بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتا ہے،بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور دل سے پیار کرتے ہیں،بطور والد میں نے اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا، ان دونوں کو میری طرف سے ،مبارک ہو۔ واضح رہے کہ شاہین آفرید اور انشا کا نکاح 3 فروری کو ہوا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔نکاح کی تقریب کے بعد عشائیہ رکھا گیا تھا جس میں مہمانوں کی بھرپور تواضع کی گئی۔

متعلقہ خبریں