اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) ایف آئی اے نے توہین رسالت کیس میں ملزم انجینئر محمد علی مرزا کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔
ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزم محمد علی مرزا کو سخت پہرے میں راولپنڈی کی عدالت میں پیش کیا، سینئر سول جج وقار حسین گوندل نے ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرکے اسے 19 ستمبر کو پیش کیا جائے۔جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم ملزم مرزا محمد علی کے ساتھ روانہ ہوگئی۔
مزید پڑھیں :عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکمران اپنی تنخواہیں بڑھانے پر توجہ دیتے ہیں،حافظ حمداللہ