اہم خبریں

واپڈا کے5 اہلکار اغوا

بنوں ( اے بی این نیوز        )بنوں میں واپڈا کے پانچ اہلکاروں کو اس وقت اغوا کر لیا گیا جب وہ چند ماری کے قریب تاروں کی مرمت میں مصروف تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اہلکار پیر دل خیل روڈ پر کام کر رہے تھے کہ موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد نے انہیں زبردستی اٹھا لیا اور نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ اچانک پیش آیا اور اغوا کار انتہائی منظم انداز میں کارروائی کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ اہلکاروں کی بازیابی کے لیے مختلف مقامات پر ناکے بھی لگا دیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغوی اہلکاروں کو جلد از جلد بازیاب کرانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ یہ واقعہ نہ صرف مقامی سطح پر خوف و ہراس کا باعث بنا ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی شہریوں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں