اہم خبریں

جلالپور پیر والہ ، نوراجہ بھٹہ بند پھرٹوٹ گیا، چناب کا بہائو تیز، سُپربند پردباؤ

جلالپور پیر والہ ( اے بی این نیوز        )جلالپور پیر والہ میں نوراجہ بھٹہ بند دوبارہ ٹوٹ گیا۔ بڑی تعداد میں آبادیاں اور فصلیں زیرآب آنے کا خدشہ۔ چناب کے تیز بہاؤ سے ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے سُپربند پردباؤ۔ 80 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا۔ شگاف پُر کرنے والے 3 مزدور ریلے میں بہہ گئے ۔ 2 کو بچا لیا گیا ۔ ایک کی تلاش جاری۔ سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی نگرانی میں شجاع آباد بند کی تعمیرومرمت کا کام جاری۔

بند ٹوٹنے سے بستی مٹھو ۔ سومن اور بستی بنگالا متاثر۔ شجاع آباد کے مختلف مواضعات اور درجنوں بستیوں کے زمینی رابطے منقطع ۔ دریائے راوی اور چناب نے تحصیل کبیروالہ اور میاں چنوں میں تباہی مچا دی ۔ 300 سے زائد دیہات میں 12فٹ تک پانی موجود۔ سیکڑوں لوگ اب بھی سلابی پانی کے باعث اپنے گھروں میں محصور۔ منچن آباد میں کشتی الٹنے سے 2افراد جاں بحق۔

چشتیاں میں ٹیوب پر بیٹھ کر قریبی بستی جانے والا نوجوان پانی میں ڈوب گیا۔ ترنڈہ محمد پناہ کے 35 موضع جات میں سیلاب ۔ شہری اپنی مدد آپ کے تحت قیمتی سامان اور جانور نکالنے میں مصروف۔ علی پورکے علاقے موضع گھلواں میں پنجند کے سیلابی ریلے سے متاثرہ افراد بے یارومددگار ہیں۔

مزید پڑھیں :چاہت فتح علی خان کو انڈے پڑ گئے ،ردعمل سامنے آگیا

متعلقہ خبریں