اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی آج مکافات عمل کا شکار ہے، یہ اسمبلیاں توڑنے کی بات تو کرتا رہے گا توڑے گا نہیں۔شیخو پورہ میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ پاکستان اس طرح نہیں چل سکتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران نیازی نے ملکی خزانے پر اربوں روپے کے ڈاکے ڈالے، اس شخص نے نوجوان نسل کو گمراہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کی خاطر اپنے سیاسی مفادات داؤ پر لگائے، عمران نیازی کو ملک کے ساتھ کیے گئے کھلواڑ کا حساب دینا پڑے گا۔