علی پور (اے بی این نیوز ) ہیڈ پنجند کے مقام پر دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے جہاں سے 6 لاکھ 60 ہزار کیوسک کا دوسرا بڑا ریلا رواں دواں ہے۔ طاقتور سیلابی ریلے نے درجنوں دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور متعدد علاقے مکمل طور پر زیرِ آب آ گئے ہیں۔
بستیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ مقامی آبادی کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے جبکہ سینکڑوں مکانات پانی کے دباؤ سے منہدم ہو چکے ہیں۔ گھروں کی تباہی کے ساتھ ساتھ کھیت کھلیان بھی ڈوب گئے ہیں جس سے بڑے پیمانے پر زرعی نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں متاثرہ دیہات تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن پانی کے زور اور راستے بند ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار بیٹھے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔
مزید پڑھیں :علیمہ خان نے عمران خان بارے بڑی خوشخبری سنا دی،جا نئے کیا