اسلام آباد (اے بی این نیوز) علیمہ خان نے کہا کہ ایک بات بالکل واضح ہے کہ اگر القادر کیس میں عمران خان کو ضمانت ملتی ہے تو وہ رہا ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پورا اسکرپٹ پہلے سے تیار ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا دی جائے، اس لیے انہیں القادر کیس میں ضمانت ملنی چاہیے مگر یہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتا۔
علیمہ خان نے الزام عائد کیا کہ توشہ خانہ کا مقدمہ بھی غیر قانونی طور پر درج کیا گیا ہے۔ اسی موقع پر بیرسٹر سلمان صفدر نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ القادر کیس محض تین منٹ کا معاملہ ہے جس میں کوئی پیچیدگی نہیں، لیکن اگر اس پر باقاعدہ کارروائی ہوئی تو عدالت کو انصاف دینا پڑے گا۔ ان کے مطابق اصل مقصد عمران خان کو ہر صورت کسی نہ کسی مقدمے میں الجھائے رکھنا ہے تاکہ سیاسی میدان میں انہیں نقصان پہنچایا جا سکے۔
مزید پڑھیں :مون سون کب تک جاری رہے گا،جا نئے کیا