اہم خبریں

ایشیا کپ،پاک بھارت میچ ،ہندو انتہا پسندوں کا سپریم کورٹ سے رجوع،بھارتی ججز کا کیس کی سماعت سے انکار

دہلی (اے بی این نیوز)ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے بعد سے ہی پاک بھارت میچ بھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پر ہے، جہاں اس مقابلے کے خلاف احتجاج اور مخالفت شدت اختیار کر گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق معاملہ گزشتہ روز سپریم کورٹ تک جا پہنچا جہاں پاک بھارت میچ پر پابندی لگانے کی درخواست دائر کی گئی۔

تاہم جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس وجے بشنوئی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نہ صرف اس کیس کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا بلکہ اپنے ریمارکس میں واضح کیا کہ “یہ صرف ایک میچ ہے”۔ عدالتی فیصلے نے ایک بار پھر ظاہر کر دیا کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے کی سوچ بھارتی عدلیہ میں بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا معرکہ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے، جسے دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ اگر دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچتی ہیں تو کم از کم دو اور میچز ہونے کا امکان ہے اور اگر قسمت نے ساتھ دیا تو روایتی حریف فائنل میں بھی آمنے سامنے آ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :ایشیا کپ، تیاریاں مکمل،بھارتی ٹیم پراعتمادنظرآرہی ہے،ہیڈ کوچ

متعلقہ خبریں