اہم خبریں

گندم مارکیٹ کریش، قیمت 700 روپے تک کم ہو گئی

لاہور(اے بی ا ین نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر گندم مارکیٹ میں کریک ڈاؤن کے نتیجے میں قیمت میں کمی آ گئی۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کے براہ راست احکامات کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا جس کے بعد گندم کی قیمت میں 700 روپے فی من تک کمی آ گئی۔

پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پرائس کنٹرول اور فوڈ مینجمنٹ کے اعلیٰ افسران کے تبادلے کر دیے، فلور ملز مالکان کی طرف سے بیس کلو آٹے کا ایکس مل ریٹ 1760 اور ریٹیل 1810 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور میں اوپن مارکیٹ میں گندم 4000 سے گر کر 3500 روپے فی من ہو گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے واضح ہدایات دی ہیں کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔

مزید پڑھیں۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

متعلقہ خبریں