اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اے بی این نیوز کی نشاندہی پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کا حکم جاری کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے واضح ہدایت دی کہ جلالپور پیروالا میں کشتی مالکان کی جانب سے لوٹ مار کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور نجی کشتیاں اب سرکاری نگرانی میں چلائی جائیں گی تاکہ عوام کا استحصال نہ ہو۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خود سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ ایک شہری جب اپنے مسائل بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوا تو مریم نواز نے نہ صرف دلاسہ دیا بلکہ متاثرہ خاندانوں کو چیکس بھی تقسیم کیے۔ٔ
ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر دی گئی بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سطح پر متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں، لیکن متاثرین کو تیار کھانا، بنیادی سہولیات اور مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ گھروں اور مال مویشی کے نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے گا تاکہ لوگ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔
مزید پڑھیں :عمران خان کا ارکان سینیٹ کیلئے اہم پیغام،جا نئے کیا