اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد کی سیاسی فضا میں ایک نیا موڑ سامنے آیا ہے جہاں پارلیمنٹ سے استعفوں کا معاملہ ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے بعد اب تحریک انصاف کے سینیٹرز کی باری آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین نے پارٹی کی سینیٹ قیادت کو پیغام بھجوایا ہے جس میں واضح ہدایت کی گئی ہے کہ سینیٹرز اپنی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دیں تاکہ پارلیمنٹ کے اندر احتجاجی حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ انہیں اس حوالے سے کوئی باضابطہ ہدایت موصول نہیں ہوئی
اور وہ اس بارے میں لاعلم ہیں۔ تاہم اندرونی ذرائع یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ بانی چیئرمین نے سینیٹرز کے لیے یہ پیغام براہِ راست بھیجا ہے تاکہ حکومت پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے خبر غم، اہم ترین راہنما کی بہن وفات پا گئیں،جا نئے تفصیلات