اہم خبریں

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس کا بڑا فیصلہ آگیا،نیا پنڈوڑا باکس کھل گیا،جا نئے ہو شربا انکشافات

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس میں عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم حسن زاہد کی ضمانت مسترد کر دی۔ پولیس نے ملزم کو ایک نئے مقدمے میں بھی گرفتار کر لیا ہے۔
عدالت نے اغوا کیس میں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جبکہ دھمکیاں دینے اور نقدی ہتھیانے کے کیس میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے موبائل فون، گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کیا جائے گا اور ان کے بیانات کی روشنی میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔
سامعہ حجاب نے عدالت میں بتایا کہ اس کے سابق منگیتر حسن زاہد نے اسے اغوا کرنے کی کوشش کی اور دھمکی دی کہ اسے گھر کے تہہ خانے میں قید کر دیا جائے گا تاکہ کوئی اسے ڈھونڈ نہ سکے۔ سامعہ کے مطابق حسن زاہد لاہور میں گاڑیوں کا کاروبار کرتا ہے اور اس پر اربوں روپے کے فراڈ کیسز سمیت نیب اور پولیس کو درجنوں مقدمات میں مطلوب ہونے کے الزامات بھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی منگنی چھ ماہ قبل ہوئی تھی، لیکن دوست ثنا یوسف کے قتل کے بعد ذہنی دباؤ کے باعث وہ حسن زاہد سے دور ہونے لگیں، تب اس کا اصل رویہ سامنے آیا۔ شادی سے انکار اور انگوٹھی واپس کرنے کے بعد وہ مسلسل ان کا پیچھا کرنے لگا اور ہراساں کرتا رہا۔

سامعہ کے مطابق حسن زاہد کی والدہ بھی انہیں شادی کے لیے مجبور کرتی تھیں اور یہاں تک کہ یہ کہتی تھیں کہ اگر ان کا بیٹا مر گیا تو اس کی ذمہ دار سامعہ ہوں گی۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کے تین لوگوں کا اعتراف جرم، سزا ہو گئی،جا نئے کتنی

متعلقہ خبریں