اہم خبریں

گجرات میں میں زندگی تیزی سے معمول پر آگئی،مریم نواز

گجرات (  اے بی این نیوز   )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گجرات میں سیلابی صورتحال پر ریکارڈ مدت میں نکاسی آب کا عمل مکمل کرنے پر ریسکیو ٹیموں اور اداروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف چار دن میں دن رات محنت کر کے عوامی خدمت کی ایک نئی اور شاندار مثال قائم کی گئی، جس کے نتیجے میں شہر میں زندگی تیزی سے معمول پر آگئی ہے۔

مریم نواز نے بتایا کہ پانچ ستمبر کے دورے کے بعد پانچ مختلف شہروں سے واسا کی مشینری اور عملہ طلب کیا گیا، جنہوں نے مل کر گجرات میں بڑے پیمانے پر نکاسی آب کا کام مکمل کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب شہری سکون کا سانس لے رہے ہیں اور یہی جذبہ پنجاب کے دیگر متاثرہ علاقوں میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ کے بدترین سیلاب کا مقابلہ ایک بڑا چیلنج ہے مگر اللہ کی مدد اور عوامی تعاون سے اس میں سرخرو ہوں گے۔ مریم نواز نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ عوام کی جان و مال، خوراک، علاج اور رہائش پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ریسکیو آپریشن کے بعد بحالی کا عمل بھی تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا اور فصلوں سمیت دیگر نقصانات کا مکمل ازالہ کیا جائے گا تاکہ عوام خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس ریلیف مشن کے بعد صوبے میں منصوبہ بندی کے ایک نئے اور مربوط دور کا آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ ایسی صورتحال میں مزید مؤثر حکمتِ عملی اپنائی جا سکے۔

مزید پڑھیں :نئے گیس کنکشنز اوپن

متعلقہ خبریں