اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں آج پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو نااہلی کے بعد سرکاری لارجز خالی کرنے کے نوٹس کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ زرتاج گل نے اس نوٹس کے خلاف حکمِ امتناع کی درخواست دائر کی تھی، تاہم سماعت کے دوران ان کے وکیل نے درخواست واپس لے لی۔
سول جج آفتاب عالم نے ریمارکس دیے کہ درخواست میں فیڈریشن کو فریق بنایا گیا ہے، جو عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ عدالت نے مزید کہا کہ اس حوالے سے سب سے پہلے متعلقہ ادارے سے رجوع کیا جانا چاہیے، اور اگر قانونی چارہ جوئی کرنا مقصود ہے تو اس کے لیے مجاز اتھارٹی اسلام آباد ہائی کورٹ ہے۔
جج کی وضاحت کے بعد زرتاج گل کے وکیل نے کہا کہ وہ درخواست واپس لیتے ہیں، جس پر عدالت نے معاملہ نمٹا دیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب نااہلی کے بعد پی ٹی آئی رہنما کو سرکاری رہائش خالی کرنے کے نوٹس پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں خاصی بحث جاری ہے۔
مزید پڑھیں :کراچی میں سیلاب،سکول بند،فوج طلب،ایم 9 ڈوب گئی، ایمرجنسی آپریشن شروع