اہم خبریں

کل تیز بارش کی پیشین گو ئی،جا نئے کہاں

کرا چی(  اے بی این نیوز        ) کل موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کل بھی تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا نظام سندھ میں بدستور ڈپریشن کی شدت سے متاثر ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تیز بارش لانے والے بادل کراچی کے شمال میں موجود ہیں، یہ سسٹم 8 سے 9 گھنٹے میں کمزور ہو کر کم پریشر والے علاقے میں تبدیل ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ بھی مضبوط سسٹم ہوگا، جس کے باعث کراچی میں کل بھی تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ سسٹم 11 ستمبر کو بلوچستان کے ساحل پر پہنچ کر ختم ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں :اسرائیل کا حملہ ناکام،حماس کی ساری قیادت محفوظ

متعلقہ خبریں