اہم خبریں

بجلی سستی کر دی گئی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز        )ملک بھر کے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی صارفین پر ہو گا، جس کے نتیجے میں لاکھوں گھریلو اور کمرشل صارفین کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

نیپرا کے مطابق یہ ریلیف ستمبر کے بلوں میں شامل کر کے دیا جائے گا، جس سے عام شہریوں کو مہنگائی کے دباؤ میں کسی حد تک ریلیف ملے گا۔ توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ چھوٹے کاروباری طبقے کو بھی کچھ سہولت ملے گی، جو مہنگی بجلی کے باعث شدید مشکلات کا شکار تھے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کا اڈیالہ جیل سے اہم ترین پیغام جاری،بتا دیا کتنی سختیاں جھیل رہا ہوں،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں