اہم خبریں

الیکشن کمیشن نے آخری تاریخ کا اعلان کر دیا ،جا نئے تفصیلات

اسلام آباد (  اے بی این نیوز        ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ کو اثاثہ جات اور واجبات کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق تمام ارکان کو لازمی طور پر اپنے، اپنے شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے 31 دسمبر 2025 کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت یہ شرط لازمی قرار دی گئی ہے کہ ہر رکن پارلیمنٹ سالانہ بنیاد پر اپنے مالی گوشوارے الیکشن کمیشن کو جمع کروائے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ یکم جنوری کو ان تمام ارکان کے نام جاری کر دیے جائیں گے جنہوں نے مقررہ وقت پر گوشوارے جمع کرا دیے ہوں گے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ جو ارکان 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے ان کی رکنیت خود بخود معطل ہو جائے گی اور وہ پارلیمانی کارروائی کا حصہ نہیں رہ سکیں گے۔ مزید یہ کہ اگر کسی رکن نے غلط یا گمراہ کن معلومات فراہم کیں تو الیکشن کمیشن 120 دن کے اندر کارروائی کا اختیار رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں :وزیر اعظم کی رہائش گاہ اور پار لیمنٹ کو تہس نہس کر دیا گیا

متعلقہ خبریں