اہم خبریں

پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار

اسلام آباد (  اے بی این نیوز        ) پاکستان تحریکِ انصاف (PTI) کو اس وقت سنگین مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک سال قبل پارٹی نے اراکین کو فنڈز جمع کرانے کی ہدایت دی تھی، مگر چھ ماہ گزرنے کے باوجود مطلوبہ رقم پارٹی خزانے میں نہ پہنچ سکی۔کچھ اراکین نے پورے سال کے فنڈز جمع کرا دیے، جبکہ کئی نے صرف چھ ماہ کی ادائیگی کی۔
متعدد اراکین ایسے بھی ہیں جنہوں نے تاحال کوئی فنڈز جمع ہی نہیں کرائے۔
پارٹی قیادت نے حال ہی میں دوبارہ تین لاکھ روپے فی رکن جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز کے مطالبے پر اراکین نے قیادت پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ ان کا مؤقف ہے کہ تنخواہوں میں بمشکل گزارا ہوتا ہے تو اتنے بڑے فنڈز کہاں سے دیے جائیں؟

مزید یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ اراکین اب کمیٹیوں سے ملنے والی سہولتوں سے بھی محروم ہو چکے ہیں، جس سے ان کی ناراضی مزید بڑھ گئی ہے۔

مزید پڑھیں  :گندم کے اسٹاک ڈیکلر کرنے کیلئے تین دن کی مہلت

متعلقہ خبریں