لاہور ( اے بی این نیوز )بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا،کئی دیہات ڈوب گئے،ہزاروں افراد متاثر،ہریکے ڈاؤن سٹریم اور فیروزپور ڈاؤن سٹریم میں اونچے درجے کا سیلاب،جلالپور پیر والا میں دریائے چناب اور ستلج کے سیلابی ریلوں سے تباہی،سیکڑوں بستیاں زیر آب، ہزاروں لوگ پانی میں پھنس گئے
،موضع خان بیلا بستی حویلی ڈاہ میں ایک ہی خاندان کے 12 سے زائد افراد کی فوری مددکی اپیل،ترنڈہ محمد پناہ میں پانی کا بہاؤ بڑھنے سے متعدد دیہات ڈوب گئے ، لیاقت پور میں بند ٹوٹنے سے متاثرہ 16 دیہات سے 2 ہزار افراد محفوظ مقام پر منتقل ،مظفر گڑھ میں زمیندارہ بند ٹوٹنے سے متعدد بستیاں ڈوب گئيں ،
شدید بارش سے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے، لوگ گھروں میں محصور، بہاولنگر میں متعددبندتوڑنے سے سیکڑوں دیہات زیرآب،دیواریں گرنے سے سکولوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا،میاں چنوں میں 15فٹ چوڑے شگاف سے قریبی کھیت زیرآب،احمد پور شرقیہ کے گاؤں اوٹھا میں سیکڑوں گھر زیرآب،متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور،محکمہ انہار کے مطابق تریموں سے5 لاکھ 40 ہزار کیوسک کا ریلا 2 روز تک ملتان کی حدود میں داخل ہوگا
مزید پڑھیں :سونے کی قیمت فی تولہ 4 لاکھ کے قریب پہنچ گئی،جا نئے تفصیلات